Monday, April 23, 2012

پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی کے پیچھے پاکستان کو توڑنے کی کوشش


ہندوستان زیر انتظام کشمیر کے سینئر علیحدگی پسند رہنما اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین جناب شبیر احمد شاہ نے پاکستان میں جاری شیعوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور پاکستانی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اسلام دشمن اور پاکستان دشمن عناصر سے خبر دار رہیں۔تقریب نیوز(تنا) کشمیر بیورو کے ساتھ ایک خصوصیمکالمے میں شبیر شاہ صاحب نے پاکستان میں شیعہ کشی کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان میں شیعوں کا کلیدی رول رہا ہے جو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔پاکستان میں شیعہ سنی سب بھائی بھائی ہیں مگر جو اسلام کے اور پاکستان کے دشمن ہیں وہ ان کو ایک ساتھ نہیں دیکھ سکتے۔

جناب شاہ صاحب نے گلگت بلتستان اور ہزارہ میں جاری شیعوں کی نسل کشی کو پاکستان کو توڑنے کی سازش سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جاری خون ریزی عقیدہ کی لڑائی نہیں ہے بلکہ اقتدار کی لڑائی ہے جس میں بد قسمتی سے معصوملوگوں کا استحصال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام خصوصاً امریکہ اور یہودی مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے لئے کافی سازشیں رچ رہی ہیں۔ وہ مسلمانوں کو متحد و منسجم نہیں دیکھنا چاہتے۔ ان کی پریشانی یہ ہے کہ اگر مسلمان ایک ہوگیا تو وہ کہیں کے نہیں رہ جائیں گے۔’’

کل جماعتی حریت کانفرنس کے مرکزی رہنما شبیر احمد شاہ نے کہا کہ مسلمانوں کو متحد کرنے میں علماء کرام کو بہت اہم رول ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان ہوش کے ناخن لیں اور دشمنوں کی سازشوں سے ہر وقت خبردار رہیں۔

جناب شبیر شاہ نے اسلامی تعاون کانفرنس (OIC) کو فعال اور منظم بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ OIC مسلمانوں کی ایک واحد نمائندہ جماعت بن سکتی ہے۔

No comments: