Saturday, September 8, 2012

مسلمان بلا لحاظ فرقہ و مسلک متحد ہوکر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں

ہندوستان کے ممتاز عالم دین اور لکھنو شھر کے امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتوں نے مسلمانوں کے خلاف "Divide and Annihilate" یعنی لڑاؤ اور ختم کرو کی فارمولہ اپنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ اس مقصد کے حصول کے لئے خود مسلمان ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔


تقریب خبررساں ادارے کے ایڈیٹر سید علی صفوی سے ایک خصوصی مکالمے میں مولانا سید کلب جواد نقوی نے مسلمانان جہان سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کے لئے ہر قسم کا حربہ استعمال کررہی ہیں تاکہ مسلمان ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہو جایئں۔ آپ دیکھئے کبھی عراق پرحملہ ہورہا ہے، کبھی لبیا پر حملہ ہورہا ہے، کبھی شام پر حملہ ہورہا ہے، کبھی یمن پہ حملہ ہورہا ہے، بحرین میں تباہی مچائی جارہی ہے، ایران کو دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ مقصد یہی ہے کہ مسلمانوں میں انتشار پیدا ہو اور مسلمان کمزور ہوجائیں۔ جب کمزور ہوجائینگے تو ان کو ختم کرنے کے لئے ایک ہی حملہ کافی ہوگا۔

انہوں نے کہا: اسلام دشمن قوتوں نے مسلمانوں کے خلاف “Divide and Annihilate” یعنی لڑاؤ اور ختم کرو کا فارمولہ اپنایا ہے۔ افسوس کہ مسلمان ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ہمارے یہاں جب بھی جلسہ ہوتا ہے تو امریکہ کو ھدف تنقید بنایا جاتا ہے لیکن جو ہمارے اپنے لوگ امریکہ کی مدد کر رہے ہیں ان کا نام لینے سے اعتراض کیا جاتا ہے۔ وہ یہ کہتے ہیں کہ امریکہ نے عراق میں تباہی مچائی مگر یہ نہیں کہتے کہ امریکہ کے ہوائی جہاز کہاں سے اُڑھے تھے، کن کن ملکوں نے اپنے ہوائی اڈے دئے، کن کن ملکوں نے اپنے ساحل دئے۔ جب مسلمانوں نے امریکہ کا ساتھ دیا تب امریکہ عراق پر حملہ کرنے میں کامیاب ہوا۔ ایک مرتبہ مولانا محمود مدنی صاحب نے میرے سامنے فرمایا کہ سعودی عرب میں امریکہ کی اتنی فوج موجود ہیں کہ صرف بارہ منٹ میں وہ پورے سعودی عرب پر قبضہ کرسکتی ہیں۔ جو بھی امریکہ کا حکم ہوتا ہے عرب ممالک اس کی تعمیل میں لگ جاتے ہیں۔ 

مولانا کلب جواد نے کہا کہ اس وقت مسلمانوں کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند متحد ہوجائیں تاکہ دشمن ٹکرا ٹکرا کر واپس ہوجائے اور مسلمانوں کو نقصان نہ پہنچا سکے۔ یہ تبھی ممکن ہے جب سب مسلمان بلا لحاظ مذہب(مسلک) و فرقہ ایک پلیٹ فارم پر آئینگے اور متحد ہوکر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کا مقابلہ کرینگے۔ 

لکھنو شھر کے امام جمعہ نے کہا کہ جو مسلمانوں کو آپس میں لڑوائے گا وہ مسلمانوں کا دشمن ہے اور جو اتحاد پیدا کرے وہی صحیح معنوں میں مسلمانوں کا دوست ہے۔ اگر یہ بات مسلمان سمجھیں تو میں سمجھتا ہوں کہ اس میں مسلمانوں کی امان ہے۔ 

مولانا سید کلب جواد نے اسلام میں اجتماعیت کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا: اسلام میں اجتماعیت کی اہمیت غیر معمولی ہے۔ اسلام میں عبادت کا تصور باقی مذاہب سے برعکس ہے۔ ہر مذہب میں اسی عبادت کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے جو تنہائی میں ہو مگر اسلام میں عبادت کا تصور یہ ہے کہ جتنا بڑا اجتماع ہوگا عبادت کرنے والے کو اتنا زیادہ ثواب ملے گا۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام میں نماز جماعت کی تاکید کئی گئی ہے۔ اب کوئی سوال کرے گا کہ عبادت تو انفرادی عمل ہے، اللہ اور بندے کے درمیان ربط کا نام ہے، تو پھر اجتماع کی کیا ضرورت ہے۔ دراصل مقصد یہ ہے کہ آپس میں محبت پیدا ہو، آپس میں اتحاد پیدا ہو، آپسی اختلافات دور ہوں۔ جب روزانہ پانچ وقت سب مسجد میں جمع ہونگے تو آپسی غلط فہمیاں دور ہونگی، آپسی اختلافات دور ہونگے۔ اسی طرح جب جمعہ کے موقع پر شہر کے لوگ جمع ہونگے تو شہر کے مسلمانوں میں آپس میں اتحاد پیدا ہوگا۔ جب عیدین کے موقع پر نماز عید کی تقریب میں آس پاس کے علاقوں کے لوگ آئینگے تو پھر اتحاد میں اور زیادہ اضافہ ہوگا۔ اسی طرح حج میں جب ساری دنیا کے مسلمان جمع ہونگے تو اتحاد کو اور زیادہ مستحکم بنانے کا موقع ملے گا۔ اجتماعیت کا جو بنیادی فلسفہ ہے وہ اتحاد اسلامی ہے۔ مقصد یہی ہے کہ آپس میں اختلافات دور ہوجائیں، دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوں، فتنہ ناکام ہو اور مسلمان آپس میں متحد ہوجائیں۔ 

'Hajj is symbol of unity and proximity of Muslims worldwide'


Dr Karim Najafi, Deputy International, Islamic Culture and Relations Organization, Islamic Republic of Iran, has said that Hajj is the symbol of unity and proximity of Muslims worldwide. He said irrespective of their ethnicity, race, color, linguistic and cultural diversity, and geographical location, Muslims from all walks of life assemble in Mecca to demonstrate their strength and cohesiveness.

In an exclusive interview with TNA editor, Syed Ali Safvi, on the sidelines of international Hajj conference in New Delhi, former Cultural Counsellor, Embassy of the Islamic Republic of Iran in New Delhi, and presently Deputy International, Islamic Culture and Relations Organization, Islamic Republic of Iran, Dr Karim Najafi Barzegar, said that Hajj is the greatest manifestation of Muslim unity. 

“God invites Muslims, irrespective of creed or sect, to the place of peace and brotherhood. Hajj is the embodiment of unity and solidarity among Muslims,” he said. 

Stressing the need for unity among Muslims, Dr Najafi, who earned his doctoral degree at India’s prestigious Jawaharlal Nehru University (JNU), said anti-Muslim forces have launched a vicious propaganda campaign against Islam and efforts are being made to divide Muslims on sectarian lines. 

“There is a greater need for unity among the Muslims. We must try to implement the unity message of Hajj in our lives and get united to foil the nefarious designs of enemies,” he said. 

Referring to the international Hajj conference, Dr Najafi, who had come from Iran to attend the conference, said that the organizers received 40 articles written by Indian and Iranian scholars on the importance of Hajj. 

“Most of the write-ups have underscored the importance of unity and proximity among Muslims, which, to me, is need of the hour,” he said. 

He said that last year the Iranian Cultural House had received Hajj messages from India’s top political personalities like Mr Salman Khurshid, Dr Farooq Abdullah, and Mrs Sheila Dixit. 


“All of them called for promotion of inter-religious harmony,” he said. 

Monday, July 2, 2012

The envoy speaks: Has Iran changed its Kashmir policy?

SYED ALI SAFVI


The chief architect of the Islamic Revolution in Iran, Ayatollah Ruhullah Khomeini, once refused to meet a visiting Indian delegation of ministers as a mark of protest against State-backed violence and atrocities in the conflict-torn region of Kashmir – the land of his ancestry. He unequivocally affirmed his support and solidarity for the oppressed people of Kashmir by making it amply clear that it was imperative on Indian government to stop injustice in Kashmir, to see any improvement in the Indo-Iran ties.
Following on the Kashmir policy of his predecessor, in November 2011, Iranian Supreme leader Ayatollah Imam Khamenie, in his message to Hajj pilgrims, urged the world community to pledge their support for the struggle in Kashmir, besides other conflict zones of the world.
“The major duties of the elite of the Islamic Ummah is to provide help to the Palestinian nation and the besieged people of Gaza, to sympathise and provide assistance to the nations of Afghanistan, Pakistan, Iraq and Kashmir, to engage in struggle and resistance against the aggressions of the United States and the Zionist regime,” Ayatollah Khamenei said. This statement raised many eyebrows in New Delhi, and they felt Iran was “questioning India's territorial integrity and sovereignty.
There is no denying the fact that Iran - champion of world’s oppressed people – has always supported the aspirations of the people of Kashmir. Ayatullah Khamenie makes it a point to mention Kashmir and Palestine at every Friday prayer in Tehran University. Kashmir is seen as an “occupied territory”, much to the chagrin of India, considered a key Iranian ally.
In this backdrop, the recent visit of Iranian envoy to Kashmir and his rather strange and oblivious stance on the Kashmir problem has raised more questions than answers.
It was after over a decade that a senior diplomat from Iran visited (or was allowed to visit) Kashmir.
Over the last few years, the powers-that-be have went out of their way to roll out the red carpet to those who were earlier considered persona non grata in Kashmir. Of course, there is a method to this madness. Iranian envoy is one of them.
The separatist camp saw the visit of Iranian envoy to Kashmir as a good opportunity to lobby for Iranian support to pressurize India to settle the long standing imbroglio, in accordance to the aspirations of people.
However, the much-hyped visit of the Iranian envoy turned out to be a dampener. During his two-day stay in the valley, the envoy addressed seven functions organized to mark the 23rd death anniversary of Ayatollah Khomeini. But, to the surprise of many, he chose to remain tight lipped on Kashmir issue, despite being provoked by Jammu Kashmir Liberation Front (JKLF) chairman Yasin Malik at a function in Hotel Jehangir.
Has Iran changed its traditional Kashmir policy because it does not want to earn the wrath of its important ally India?  Has Hurriyat failed to draw the attention of Iranian envoys towards the plight of Kashmiri people? Or, was it all a pre-planned conspiracy in which Hurriyat, like others, also played its part?
Iranian envoy landed at Srinagar airport on June 3 on his maiden visit to Kashmir, and straight drove to Lalit Grand Palace hotel, where he addressed a select gathering of Kashmiri separatists and mainstream leaders over the luncheon. It was not clear who played the host at the mega event. Even though envoy presented himself as the host, but it clearly looked like a state-managed show.
The invitees had been carefully chosen to suit the interest of the government. Absence of some popular separatist figures in the function raised many a brow and exploded many a myth.
In his speech to the audience comprising of Hurriyat Conference chairman, Mirwaiz Umar Farooq, JKLF chairman, Yasin Malik, Hurriyat Conference executive member, Aga Syed Hassan Moosvi, Democratic Freedom Party president, Shabir Ahmad Shah, J&K National Front chairman, Nayeem Ahmad Khan, state legislators Aga Syed Ruhullah Mehdi, Moulvi Iftikhar Ansari, Mohammad Yusuf Tarigami, beside others, Mehdi Nabizadeh waxed eloquent about growing trade ties between India and Iran, and said that India and Iran will encourage forging of closer ties, which unmistakably did not go down well with the separatist leaders present at the event.
This was followed by another function organised by J&K Anjuman-e Sharie Shian, a constituent of Hurriyat Conference executive council, at Hotel Jehangir in the heart of Srinagar city.
Hurriyat leaders wanted to use this stage to counter the Iranian ambassador’s “callous” speech at Grand Palace hotel a day before.
Speaking on the occasion, visibly upset Yasin Malik, termed Nabizadeh’s Grand Palace speech as completely “undiplomatic” and “uncivilized”.  He went on to speak about Ayatollah Khomeini’s struggle and his stand on Kashmir issue, and urged the Iranian authorities to break their silence on this disputed Himalayan region.
However, even Malik’s speech failed to impress ambassador, who mentioned Palestine, Syria, Bahrain in his speech but again chose to remain tightlipped on Kashmir, prompting Yasin Malik and Mirwaiz Umar to exchange glances and laugh in disenchantment.
It was left to Mirwaiz to strike the right chord, but even that was not enough to prevent an inevitable anti-climax.
Stating that “Iran-e Kabir” has a major responsibility towards “Iran-e Sagheer”, Mirwaiz said that Iran shares good relations with both India and Pakistan, and therefore it can play an important role in impressing upon the two Asian estranged neighbours to resolve the Kashmir issue.
The separatist show at the Hotel Jehangir was complete flop as it failed in its objective. The function which promised high voltage action turned out to be a mere photo op.
Instead of blaming the Iranian diplomat’s apparently bad calculation, Hurriyat’s poor home work must be blamed for it. Unlike the state government, the separatists did not deem it necessary to brief the envoy prior to the function.
Despite reeling under all sorts of international pressure and economic sanctions, Iran has continued its full support for oppressed nations in the world, including Kashmir. Just because Iranian envoy did not directly mention Kashmir issue in his speeches, we cannot dismiss the role and support of Iran viz-à-viz Kashmir struggle.
The problem with Hurriyat is that it has not yet come out openly and unambiguously to make its policy and affiliation public. Hurriyat cannot and must not expect Iran’s support while sitting in the lap of Uncle Sam. There is a need to draw a line. You can’t seek help from Iran and America in the same breath. I wonder how they expect America – the country that has shed blood of thousands of Muslims – to champion the cause of Muslim-dominated Kashmir region.
As far as Iran is concerned, it has always strongly voiced its support to Kashmir, and has bracketed the situation in the region with Palestine and Afghanistan. Be it Ayatollah Khomeini or Ayatollah Khamenie, Kashmir has figured prominently in their speeches.
On November 16, 1965, addressing a gathering at Masjid Sheikh Ansari in Iraq, Ayatollah Khomeini, while proclaiming his programme for the Muslim world, had expressed deep regret about the disunity prevailing among the Muslims and blamed it for all the trouble besetting Muslims.
“Had Muslim nations been united these handful of Jews could have never taken the land of Palestine away from the Palestinians. Had they been united, ill-fated India could have never snatched our dear Kashmir from us,” Khomeini lamented, and urged the Muslim rulers and Islamic scholars to sit together and introspect.
“Guard the boundaries of your respective nations, but unite against your common enemy… Your enemies want to have access to and to have control over your natural resources. They will never allow Muslims to unite,” Khomeini said.
Similarly, Iran’s supreme leader, Ayatollah Sayyed Ali Khamenei has repeatedly expressed solidarity with the Kashmiri people.
The need of hour is to go back to trenches and re-discover the objectives and the spirit. Separatist leaders need to shun their ambivalence, duplicity, internal differences, and focus on the task at hand. The movement needs to be organized in a manner that world leaders are forced to pay attention to our plight and problem. The weak separatist leadership means the weak Kashmir and this movement can ill afford that in the present circumstances.


http://epaper.greaterkashmir.com/Details.aspx?id=1482&boxid=12813141 (Print edition)

Tuesday, May 8, 2012

مسلمانوں کو چاہیے توحید، رسالت اور ولایت کا دامن تھام لیں اسی میں ہم سب کی امان ہے


تقریب خبررساں ادارہ (تنا) کے مطابق 7مئی کو عالمی مجلس برای تقریب مذاہب اسلامی کے رکن اور برصغیر کیلئے خبررساں ادارے کے بیورو چیف حاج عبدالحسین موسوی نے ہندوستان زیر انتظام کشمیر کے مفتی اعظم حضرت مولانا مفتی بشیر الدین احمد کے ساتھ انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور تقریب مذاہب اسلامی کے حوالے تبادلہ خیال کیا جسکے بعد تقریب نیوز اردو کے ایڈیٹر جناب سید علی صفوی نے مفتی اعظم صاحب سے کچھ سوالات پوچھے جنہیں قارئین کے نظر کیا جارہا ہے۔
آپ کی نظر میں تقریب مذاہب کویقینی بنانے کے لئے کیا طریقہ کار استعمال میں آنا چاہئے؟

ہم سب کو ایک دوسرے کے مجالس و محافل میں شامل اور ایک دوسرے کے نظریات کو سن لینا اور ایک دوسرے کے خیالات سے متعارف ہونا چاہئے۔ ہمیں چاہئے کہ ایک دوسرے کے اختلافات کو سمجھنے کی کوشش کریں اور ان کا حل تلاش کریں۔ اگر کسی جگہ کوئی اختلاف ہم میں پایا جاتا ہے تو اس کو صحیح ڈھنگ سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

تقریب بین المذاہب اسلامی کے حوالے سے علماء کا کیا کردار بنتا ہے ؟
میری نظر میں علماء کا سب سے بڑا اور اہم رول تقریب کے حوالے سے بنتا ہے۔ علماء ہی کسی قوم کے بنانے اور بگاڑنے کے ذمہ دار ہیں ۔ اگر علماء میں زیادہ سے زیادہ سنجیدگی پائی جائے ، زیادہ سے زیادہ فراغ دلی پائی جائے ، تخیلات اور تصورات میں ایک ہم آہنگی پائی جائے تو وہ باہمی طور پر اختلافات کا تدارک کرسکتے ہیں۔

مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان دوستی اور محبت قائم کرنے کا کیا طریقہ کار ہوسکتا ہے ؟
میری نظر میں مذہب ایک ہی ہے ‘‘ان الدّین عنداللہ الاسلام’’ ۔ جعفری بھی اسلام کو مانتے ہیں ، سنی بھی اسلام کو مانتے ہیں، اہل حدیث بھی اسلام کو ہی مانتے ہیں ۔ غرض سب اسلام کو ہی مانتے ہیں البتہ اپنانے کا طریقہ انہوں نے الگ الگ اختیار کیا ہوا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ فقہ جعفریہ اور حنفیہ میں کافی اشتراک ہے۔ حضرت ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے علم حاصل کیا ہے۔ لہٰذا یہ کوئی عجیب یا نئی بات نہیں کہ شیعہ اور حنفی مسلک میں کافی کچھ مشترک ہے۔

آپ خود مفتی اعظم ہیں۔ اسلام کے نام پر جو غیر اسلامی فتوے صادر کرتے ہیں ان کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہئے؟
فتویٰ اگر اسلامی اصول پر مبی صادر کیا جائے تو فتوی ہو گا ورنہ نہیں۔ کیونکہ فتوی پوری تحقیق کے بعد صادر ہوتا ہے البتہ اگر کسی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہو، یا خلفای راشدین یا ائمہ کی شان میں گستاخی کی ہو تو اس صورت میں کسی تامل کے بغیر فتویٰ صادر کرنا ضروری ہے۔ اور کسی مفتی کو دوسرے عقیدوں کی دل آزاری کی اجازت نہیں ہے اگر کسی نے غیر مسلمانوں کی عبادگاہوں کو منہدم کرنے کا فتوی دیا ہو وہ اسکی ذاتی رائے ہو سکتی ہے فتوی نہیں ،کیونکہ ایسی رائے میں اسلام کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

کانفرنسوں اور اجلاسوں کے انعقاد سے تقریب بین المذاہب اسلامی کا کس حد تک رول رہ سکتا ہے ؟ 
اسلامی مسلکوں کو قریب لانے کیلئے کانفرنسوں اور اجلاسوں کا بہت اہم رول ہے۔ اگر ہم ایک ساتھ ایک ہی اسٹیج بنائیں تو اس سے لوگوں کے دلوں میں زبردست اثر پیدا ہوتا ہے۔

تقریب کی ثقافت کو وجود میں لانے کے لئے کون سا طریقہ کار مؤثر ثابت ہوسکتا ہے؟
تبلیغ سے، اشاعت سے، آپسی ملاقاتوں سے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھ کر ، ایک دوسرے کے خیالات جانکر اور بھائی چارے کی فضا قائم کرکے ہم ایک دوسرے کی غلط فہمیوں کو بھی دور کرسکتے ہیں اور ایک دوسرے کے قریب بھی آسکتے ہیں اور اسی کو تقریب کی ثقافت بھی کہہ سکتے ہیں۔چونکہ وقت کی یہ بہت اہم ضرورت ہے۔ اس وقت دنیا کا جو رجحان ہے وہ تخریب کی طرف جا رہا ہے اور تعمیر کا تقاضا یہی ہے کہ تخریبی عناصر کو ابھرنے نہ دیا جائے بلکہ تقریب کی ضمانت فراہم کی جائے۔

یہ آئے دن میڈیا میں جو بیانات آرہے ہیں کہ کشمیر میں ایک حکمت عملی کے تحت فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ کس حد تک صحیح ہے ؟
یہ بالکل غلط ہے اور محض دماغی اختراع ہے اور کچھ نہیں۔ کشمیر میں ایک ایسی جماعت ہے جو عشق نبوی (صلی اللہ علیہ و آلہ ولم) کی قائل ہے، ولایت کی قائل ہے اور اولیاء کرام کی محبت کی قائل ہے۔ ان کا احترام کرتی ہے اور ان کے افکار و خیالات کو لوگوں تک پہنچاتے ہیں ۔ اس کو مسلکی اختلافات سے وہ لوگ تعبیر کرتے ہیں جن کی دکانیں بند ہونے کا خطرہ ہے۔

اگر اختلاف ہے تو مجھے بتائیے کہ کس مسجد میں اہل سنت اور شیعہ میں لڑائی ہوئی اور وہ پرچہ کاٹنے پولیس کے پاس گئے۔ یہ محض افواہ ہے اور کچھ نہیں ۔حدیث میں ہے کہ فتنہ سویا ہوا ہے اس پر خدا کی لعنت ہو جو اس کو بیدار کرے۔

کشمیر میں الحمد للہ نہ صرف مسلمانوں کے درمیان اتحاد برقرار ہے بلکہ ہندو، مسلم ، سکھ اتحاد اصل معنوں میں قائم ہے۔ یہاں اگر کسی سے ہمار مقابلہ ہے تو وہ عیسائیت اور مرزائیت سے ہے۔

میں سمجھتا ہوں کہ اسلام میں تین چیزیں بنیادی ہیں: توحید، رسالت اور ولایت حضرت علی مرتضیٰ علیہ السلام ۔ توحید تو قائم ہے، رسالت کا دروازہ بند اور ولایت کا دروازہ تا قیام قیامت کھلا رہے گا۔ اور اگر ولایت کو آپ مسلکی اختلاف سے تعبیر کریں گے تو میں کہتا ہوں کہ میں اس مسلکی اختلاف کا قائل ہوں۔

جس ولی کو آپ دیکھیں گے اس کا سلسلہ نصب حضرت امام حسن یا حضرت امام حسین شہید کربلا علیہ السلام سے ملتا ہے۔

مجھے شاہ ولایت حضرت علی مرتضٰی کی زیارت کا شرف حاصل ہے جب میں ان کے روضہ مبارک میں داخل ہوا تو مجھ پر عجیب و غریب کیفیت طاری ہوگئی جس کو میں آج تک محسوس کر رہا ہوں۔ میں کربلا بھی گیا ہوں اور تمام مقدس مقامات کی میں نے زیارت کی ہے۔

گذشتہ چند سالوں پر ہم اگر نظر دوڑائیں تو آپ کو نہیں لگتا کہ ایک مخصوص فکر رکھنے والے علماء کرام کو نشانہ بنایا جارہا ہے ؟
بالکل۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس کے پیچھے ایک ایسا عنصر ہے جو ان کے خیالات کے ساتھ متصادم ہیں۔ ان کو پسند نہیں کہ ہم اولیاء اللہ کے مشن کو آگے بڑھائیں۔ نتیجہ یہ کہ وہ خطرناک حربہ استعمال کرنے کے لئے آگے ہوتے ہیں ، قتل و غارت کا سہارا لیتے ہیں، کسی کو مارنے کی سازش رچتے ہیں جو کہ خود ان کی ناکامی کی علامت ہے۔

 تو آپ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ اس طرح کی سازشیں یہاں ہورہی ہیں؟
بالکل ہورہی ہیں۔ اس سے نمٹنے کے لئے ہماری یہی کوشش ہے کہ ولایت کے پیغام کو عام کریں ۔ اس کو روکنا نہیں ہے بلکہ اس کو آگے بڑھانا ہے۔ ہم اس مشن کو چلا رہے ہیں جس کو حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے چلایا ہے۔ نبوت کے رموز و اثرات کو پہنچانے والے اولیاء کرام ہیں۔ چاہئے وہ اولیاء کرام گزرے ہیں یا موجود ہیں یا پید اہونے والے ہیں۔

عالم اسلام کے لئے آپ کیا پیغام دینا چاہیں گے؟
عالم اسلام کے لئے میرا یہی پیغام ہے کہ مسلمان متحد ہوجائیں، اپنے صفحوں میں اتحاد پیدا کریں اور ایک دوسرے کے نظریات کو ڈھونڈنے اور سمجھنے کی کوشش کریں۔ ایک دوسرے کا ہاتھ بٹائیں ۔ توحید ، رسالت اور ولایت کو سامنے رکھیں اسی میں ہم سب کی امان ہے۔

مکالمے کے آغاز میں مفتی اعظم کشمیر مولانا مفتی بشیر الدین احمد نے تقریب مذاہب اسلامی کے نمایندے جناب حجت الاسلام والمسلمین حاج عبدالحسین سے اتحاد و تقریبی جذبے کے حوالے سے اپنی میٹھی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا:
جب ایران عراق جنگ چل رہی تھی تو دہلی میں اس وقت کے عراقی سفیر نے مجھے دورۂ عراق کی دعوت دی ۔ جب میں عراق گیا تو میں نے اپنی پہلی تقریر حضرت پیر دستگیر کے روضہ مبارک پر کی جہاں تقریباً پانچ لاکھ لوگ موجود تھے۔ میں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایران اور عراق آپس میں دو بھائی ہیں، دو مسلمان مملکتیں ہیں جن کو ایک بہت بڑا دشمن آپس میں لڑوا رہا ہے۔ وہ دشمن اور کوئی نہیں امریکہ، برطانیہ اور سامراجی قوتیں ہیں۔ اگرچہ ان کو اس وقت میری بات گوارا نہیں ہوئی لیکن میں اپنے دل کی بات کہہ دی۔ کیا ہم نہیں جانتے کہ امریکہ ہی نے ایران اور عراق کو پہلے لڑوایا اور دونوں طرف سے لاکھوں افراد مارے گئے۔ اس کے بعد امریکہ ہی نے کویت پر حملہ کروایا۔

اس وقت مشرق وسطیٰ میں جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ امریکہ کے اشاروں پر ہورہا ہے۔ امریکہ اسرائیل کی حفاظت کررہا ہے اور مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

امریکہ کے اشارہ پر ہی لیبیا کو تباہ کیا گیا ۔ شام کے پیچھے پڑے تھے لیکن شام نے تھوڑی بہت قوت کا مظاہرہ کیا اور اب تک ایران کے پیچھے پڑے ہیں لیکن ناکام ہو رہے رہیں یقینا انہیں ایران کے خلاف کامیابی حاصل بھی نہیں ہوگی۔ 

آج کے دور میں اگر دیکھا جائے تو ایران ہی مسلمانوں کی قوت بنکر ابھر رہا ہے۔ یہ کوئی مبالغہ آمیزی نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے کہ ایران نے پوری قوت ، ہمت اور طاقت کے ساتھ سامراجی قوتوں اور امریکہ کا مقابلہ کیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ امریکہ کہ ناکامی یقینی ہے۔

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے زمانہ میں جو شاندار رول ادا کیا اس کی نظیر ملنا بہت مشکل ہے۔ آپ دیکھئے کہ کشمیر میں بھی قیادت ابھری اور پھر بک گئی۔ اسی طرح پاکستان میں بھی قیادت ابھری مگر پھر بک گئی۔ آج پاکستان جتنا دنیا میں تباہ ہورہا ہے اتنا کوئی ملک نہیں ہورہا ہے۔ تقریباً ہر ملک کی قیادت پہلے ابھری پھر بک گئی۔ لیکن امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت واحد قیادت ہے جو بکی نہیں اور اپنی ملت اور قوم کو آزادی دلائی۔
...........
ملاقات کی پوری کاروائی دو عربی چینلوں "العالم ٹی وی اور الوحدہ ٹی وی" نے ضبط کیا۔

تصویری رپورٹ:
http://www.taghribnews.com/vgld۵k۰n.yt۰snyl۲۴f۳۶y.h.html

Monday, April 23, 2012

پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی کے پیچھے پاکستان کو توڑنے کی کوشش


ہندوستان زیر انتظام کشمیر کے سینئر علیحدگی پسند رہنما اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین جناب شبیر احمد شاہ نے پاکستان میں جاری شیعوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور پاکستانی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اسلام دشمن اور پاکستان دشمن عناصر سے خبر دار رہیں۔تقریب نیوز(تنا) کشمیر بیورو کے ساتھ ایک خصوصیمکالمے میں شبیر شاہ صاحب نے پاکستان میں شیعہ کشی کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان میں شیعوں کا کلیدی رول رہا ہے جو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔پاکستان میں شیعہ سنی سب بھائی بھائی ہیں مگر جو اسلام کے اور پاکستان کے دشمن ہیں وہ ان کو ایک ساتھ نہیں دیکھ سکتے۔

جناب شاہ صاحب نے گلگت بلتستان اور ہزارہ میں جاری شیعوں کی نسل کشی کو پاکستان کو توڑنے کی سازش سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جاری خون ریزی عقیدہ کی لڑائی نہیں ہے بلکہ اقتدار کی لڑائی ہے جس میں بد قسمتی سے معصوملوگوں کا استحصال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام خصوصاً امریکہ اور یہودی مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے لئے کافی سازشیں رچ رہی ہیں۔ وہ مسلمانوں کو متحد و منسجم نہیں دیکھنا چاہتے۔ ان کی پریشانی یہ ہے کہ اگر مسلمان ایک ہوگیا تو وہ کہیں کے نہیں رہ جائیں گے۔’’

کل جماعتی حریت کانفرنس کے مرکزی رہنما شبیر احمد شاہ نے کہا کہ مسلمانوں کو متحد کرنے میں علماء کرام کو بہت اہم رول ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان ہوش کے ناخن لیں اور دشمنوں کی سازشوں سے ہر وقت خبردار رہیں۔

جناب شبیر شاہ نے اسلامی تعاون کانفرنس (OIC) کو فعال اور منظم بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ OIC مسلمانوں کی ایک واحد نمائندہ جماعت بن سکتی ہے۔

اتحاد بین المسلمین کے لئے ضروری ہے کہ اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر مشترکات کو فوقیت دی جائے


تحریک صوت الاولیاء جموں و کشمیر کے بانی مولانا عبدالرشید داؤدی 1979ء میں ہندوستان زیر انتظام کشمیر کے ضلع کولگام میں پیدا ہوئے۔ اسلامی تعلیم کا آغاز انہوں نے ادارہ اسلامی تحقیقات اسلام آباد (کشمیر) سے کیا جہاں سے انہوں نے فاضلیت کی ڈگری حاصل کی اور پھر کشمیر یونیورسٹی سے بھی فاضلیت کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد مزید حصول علم کے لئے یمن تشریف لے گئے۔ 2005ء میں مولانا داؤدی نے تحریک صوت الاولیاء جموں و کشمیر کی بنیاد ڈالی اور آج اس ادارہ کا شمار کشمیر کے بڑے بڑے اداروں میں ہوتا ہے۔ اس ادارہ کا نصب العین دین اسلام کے متعلق اولیاء اللہ کے عطا کردہ عقائد و اعمال کی اشاعت, تبلیغ اور ترجمانی ہے۔ تحریک صوت الاولیاء نے عوام الناس کو دینی تعلیم سے روشناس کرنے کے لئے کشمیر میں مختلف جگہوں پر درسگاہوں اور دارالعلوم کا قیام عمل میں لایا ہے۔ سینکڑوں کی تعدا دمیں علماء ، مبلغین اور مدّرسین اس تحریک سے وابستہ ہیں اور خدمت دین و خدمت خلق انجام دے رہے ہیں۔ اس تحریک کے زیر نگران ایک ٹرسٹ بھی چل رہا ہے جو غریبوں اور محتاجوں کی مدد کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ ادارہ ایک سہ ماہی میگزین بھی شائع کرتا ہے۔ مرکزی صوت الاولیاء میں تقریباً تین سو طلباء زیر تعلیم ہیں۔ ان کا سارا خرچہ ادارہ برداشت کرتا ہے۔ ضروریات دنیوی کو مد نظر رکھکر ان طلباء کو انگریزی اور کمپیوٹر کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔
برصغیر کیلئے تقریب خبررساں ادارے (تنا) کے بیورو چیف  اور عالمی مجلس برای تقریب مذاہب اسلامی کے رکن جناب حجت الاسلام والمسلمین عبدالحسین کشمیری نے جمعرات 29 مارچ کو تقریب نیوز کے کو ایڈیٹر جناب سید علی صفوی اور تقریب نیوز کے آنلاین رپورٹر آغا سید احمد موسوی کے ہمراہ ہندوستان زیر انتظام کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں واقع تحریک صوت الاولیاء جموں و کشمیر  کے مرکز پر جاکر بانی مرکز مولانا عبدالرشید داؤودی صاحب سے ملاقات کی اور تقریب مذاہب اسلامی کے حوالے سے موالانا داؤدی صاحب سے تبادلہ خیال کیا جس کے بعد کو ایڈیٹر نے ان سے مکالمہ لیا جسکی تفصیل شرح ذیل ہے:

آپ کشمیر میں اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے حامی رہے ہیں۔ اس حوالہ سے آپکی کوششوں کے بارے میں ہمیں بتائیے ؟


 اتحاد بین المسلمین پر ہر مسلمان کو پہل کرنا لازمی ہے۔ لیکن جو ذمہ دار لوگ ہیں اور جو اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں ان پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اتحاد بین المسلمین کے حوالہ سے اپنی خدمات انجام دیں۔ ان کو چاہئے کہ اپنے افکار اور نظریات کو صحیح ڈھنگ سے عوام کے سامنے پیشکریں اور ان باتوں سے پرہیز کریں جو مسلکی منافرت کا سبب بن سکتی ہیں۔ کوشش یہ ہونی چاہئے کہ عقائد، افکار اور نظریات کو صحیح ڈھنگ سے پیش کیا جائے کیونکہ زیادہ تر اختلافات نظریاتی اور افکاری ہیں۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ مثبت پہلوؤں کو منفی پہلوؤں پر ترجیح دی جائے کیونکہ مثبت پہلو اختیار کر کے اتحاد بین المسلمین ممکن ہے۔ باقی جو علمی معاملات ہیں ان کو علمی حلقہ تک ہی محدود رکھا جانا چاہئے۔

اختلاف اگر علمی ہو تو باعث رحمت ہے کیونکہ اس سے دین کا فروغ ہوسکتا ہے نقصان نہیں۔ علماء کرام کو چاہئے کہ ایسی باتوں کو عوام تک نہ پہنچائے جو انتشار کا موجب بنیں۔


 چند سال قبل آپ پر ایک قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ اس کے پیچھے کیا محرکات تھے؟ 
 میں درواقع اس سے بے خبر ہوں۔ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) نے فرمایا کہ زمانہ ایسا آئے گا کہ ایک شخص کو قتل کیا جائے گا لیکن نہ قاتل کو پتہ ہوگا کہ وہ کس بنا پر قتل کر رہا ہے اور نہ مقتول کو پتہ ہوگا کہ وہ کیوں قتل ہوا۔ مجھےوہ حالات آج بخوبی نظر آتے ہے۔

میں دین کا ایک ادنیٰ خدمت گزار ہوں میری کسی سیاسی تنظیم سے کوئی وابستگی نہیں ہے۔ میں نے آج تک جو بھی کام کیا ہے فقط دین کی خاطر کیا ہے۔ میں نے خدا نخواستہ ایسا کوئی کام انجام نہیں دیا تھا جس کی وجہ سے میں اس حملہ کا مستحق بن جاتا۔

کشمیر میں اکثریت حنفی مسلک سے وابستہ لوگوں کی رہی ہے۔ چند لوگ کچھ وجوہات کی بنا پر ان کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں ان کے علماؤں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ ایک بہت بڑا المیہ ہے۔ ایک خاص مکتب فکر کو ٹارگیٹ بنا کر شاید وہ کچھ اور حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ چونکہ ان کی نیت خراب ہے اسلئے وہ اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں۔


 کچھ دنوں پہلے سعودی عرب سے کچھ عجیب و غریب فتوے صادر ہوئے جو اسلامی نقطۂ نظر سے صحیح نہیں ہیں اور جہاں مسلمان اقلیت میں ہیں وہاں یہ فتوے ان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ۔ آپ کا اس بارے میں کیا ردّ عمل ہے؟ 
 مسلمانوں کو ویسے بھی دہشت گرد نام دیکر بدنام کیا جاتا ہے اور ایسے جاہلانہ اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات اٹھا کر مسلمانوں کو مزید تشدد کا شکار بنانا مناسب نہیں ہے۔ علماء کو قرآن شریف کو سامنے رکھکر فتوے صادر کرنے چاہئے۔ کسی کو خوش کرنے کے لئے ایسے فتوے صادر کرنا مناسب نہیں ہے۔ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) نے کہا ہے کہ زمانہ آخر میں مبلغین اور مفتیانِ عظام لوگوں کی مرضی کے مطابق فتوے صادر کریںگے۔

دین حکمت سے بھرا ہوا ہے ۔ حکمت سکھا کر اور حکمت عملا کر ہی اسلام پھیلا ہے۔ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) ، اہلبیت اطہار (علیہم السلام) اور صحابہ کرامؓ نے حکمت کو ترجیح دیکر دین کو پھیلایا ہے۔ ہندوستان میں جو بزرگانِ دین آئے انہوں نے بھی حکمت کو سامنے رکھکر دین کو پھیلایا۔

جہاں مغربیت، نصرانیت اور یہودیت بہت زوروں پر ہے اس دور میں ایسے فتوے صادر کرنا جن کی وجہ سے مسلمان ظلم و تشدد کا شکار ہوجائیں وہ قطعی مناسب نہیں ہے۔ مثبت حکمت عملی اپنانا بہت ضروری ہے تاکہ دین کی بھی ترویج ہوجائے اور مسلمان بھیمحفوظ رہیں۔


 کشمیر میں اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے بہت سی کوششیں ہوئی بھی ہیں اور ہو بھی رہی ہیں لیکن عملی طور پر کچھ ظاہر نہیں ہے۔ کوئی ٹھوس سعی و کوشش مختلف مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی نہیں ہورہی ہے ؟ 
 میں نے قبل ازیں آپ سے عرض کیا کہ بنیادی اختلاف افکار اور نظریات میں ہے۔ جس نے اپنا کوئی آئیڈیل بنایا وہ اس پر ڈٹا ہوا ہے۔ اپنی بات چھوڑنے کے لئے کوئی تیار بھی نہیں ہے۔ اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر مشترکات کو فوقیت دی جائے تو اتحاد ممکن ہے۔

جہاں تک اہلسنت والجماعت کی بات ہے تو ان کو منظّم کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ ہم اجتماعی طور دین کی خدمت کر سکیں۔


مدرسوں کو حکومت ہند سے مالی امداد ملنے کی جو خبر میڈیا میں آئی تھی اس بارے میں ہمیں کچھ بتائیے ؟

 ہم اپنی طرف سے کہتے ہیں کہ تحریک صوت الاولیاء نے آج تک حکومت سے نہ مالی مدد لی ہے اور نہ آئندہ لینے کا ارادہ ہے۔ ہم نے بارہا حکومت سے گذارش کی کہ جن مدارس کو مالی امداد ملتی ہے ان کی فہرست اخبارات میں شائع کریں تاکہ ان باتوں سے جو عوام میں انتشار پھیلایا جاتا ہے وہ دور ہوجاتا۔

حکومت کی بھی کوئی تعداد مقرر نہیں ۔ پہلے انہوں نے کہا کہ 372 مدرسوں کو وہ مالی امداد دیتے ہیں اور آج وہ کہتے ہیں کہ صرف 72 مدرسوں کو امداد ملتی ہے۔

ان باتوں سے ہمارے لئے مشکلات پیدا ہوتے ہیں عوام کو لگتا ہے کہ ہم کو حکومت کی طرف سے امداد ملتی ہے اس لئے ہمیں انکے چندے کی ضرورت نہیں ہے۔

ادارہ صوت الاولیاء کو حکومت کے پیسوں کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ادارہ عوام کا ہے وہ خود چندہ دیکر اس ادارہ کو چلاتے رہیں گے۔

Monday, April 16, 2012

مولانا ڈاکٹر کلب صادق کا خاص مکالمہ: علماء اہنکار چھوڑ دیں اتحاد خودبخود ہوجائے گا


مولانا ڈاکٹر کلب صادق ہندوستان کے چوٹی کے عالم دین اور ہردلعزیز مفکر ہیں ۔ تقریب نیوز کشمیر بیورو کے ساتھ خصوصی مکالمے کے دوران انہوں اسلامی اتحاد و یکجہتی کے حوالے سے کئی تلخ حقائق سے پردا اٹھایا جسے قارئین کے نظر کیا جا رہا ہے:

آپ ہندوستان میں اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے علمبردار رہے ہیں اور اتحاد کی علم بلند رکھنے میں آپ کا کلیدی رول رہا ہے۔ آپ کی نظر میں اتحاد کے حوالے سے علماء کرام کو کس طرح کا رول ادا کرنا چاہئے ؟
اتحاد کی راہ میں علماء کرام ہی تو سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ علماء اگر آپس میں مل جائیں تو پوری قوم آپس میں مل جائے گی۔ مسلمان علماء تو آپس میں اختلاف رکھتے ہی ہیں حد تو یہ ہے کہ ایک ایک فرقہ کے علماء میں زبردست اختلاف ہے۔

مولا علی علیہ السلام سے کسی نے پوچھا کہ دنیا سے جنت تک کا فاصلہ کتنا ہے۔ تو آپ علیہ السلام نے فرمایا دو قدم کا۔ پہلا قدم اپنے اہنکار پر رکھو اور دوسرا قدم جنت میں ہوگا۔ افسوس کہ جتنے بھی ہمارے علماء ہیں سب کے سب اہنکار کا شکارہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اتحاد نہیں ہوسکا ہے۔ جب انسان اہنکار کو بھول کر حقیقی مشن کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتا ہے تو اتحاد خود بخود ہوجاتا ہے۔

ہندوستان کی اگر ہم بات کریں تو الحمد اللہ یہاں شیعہ سنی حد تک فضا بہت سازگار ہے۔ دہلی میں حال ہی میں ایک جلسہ ہوا تھا جہاں ہندوستان کے چوٹی کے علماء موجود تھے اور وہاں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ علماء کرام کو اتحاد پر کام کرنا چاہئے۔ لیکن مشکل یہ ہے کہ جلسوں اور کانفرنسوں میں جو باتیں طے ہوتی ہیں ان کا بعد میں زمینی سطح پر عملدرآمد نہیں ہوتا ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا اتحاد کے حوالے سے کیا رول رہا ہے؟
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ صرف ایک Single Pointپر بنا ہے کہ 1937 میں جو ہندوستان میں شریعت نفاذ ایکٹ بنا تھا اس کو نافذ کیا جائے ۔ اس کا جو دائرہ اختیار ہے بس اتنا ہے۔ لیکن لوگ دیگر مسائل بھی لے آتے ہیں جس کی ذمہ داری بورڈ اپنے ذمہ لے لیتا ہے۔ امت کی بہتری کے تحت بورڈ کا ایک پیغام یہ بھی ہے کہ علماء میں اتحاد ہونا چاہئے اور اس کا اثر پڑتا بھی ہے جب لوگ دیکھتے ہیں کہ شیعہ ، سنی، دیوبندی، بریلوی، سلفی علماء ایک ہی اسٹیج پر بیٹھے ہیں۔

بلتستان پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی پر مسلم پرسنل لاء بورڈ کا کیا رد عمل ہے؟
گلگت کا مسئلہ بہت افسوسناک مسئلہ ہے۔ اگر دیکھا جائے تو شیعوں کا خون ہر جگہ بہایا جارہا ہے۔ سعودی عرب میں شیعہ مصیبت میں ہیں ۔ اردن میں شیعوں پر ظلم ہورہا ہے۔ افغانستان میں شیعہ مارے گئے۔ عراق میں شیعوں کا خون بہایا جارہا ہے۔ غرض ہر جگہ یہی حال ہے۔ میں سمجھتا ہوں یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور اس کو بڑی سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اگرچہ اس مسئلہ کو اپنے جھنڈے تلے نہیں لایا ہے تاہم بورڈ ان حالات سے خوش نہیں ہے۔

شیعہ علماء اس سلسلہ میں بہت فعال ہیں اور شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے بیانات بھی اس سلسلےمیں مسلسل آرہے ہیں۔ لیکن یہ مسئلہ خالی بیانات کے ذریعہ حل نہیں ہوگا۔ اس مسئلہ کی جڑیں بہت گہری ہیں اور مثبت حکمت عملی اختیار کر کے ہی اس مسئلہ کو حل کیا جاسکتا ہے۔

غلطیاں ہماری بھی ہیں لیکن اتنی بڑی نہیں ہیں کہ اس کی سزا یہ ہو کہ ہمارے بچوں اور جوانوں کو قتل کیا جائے ۔ یہ بہت خطرناک ہے۔ طالبان اور القاعدہ بھیڑئے ہیں ۔ وہ اگر شیعوں کو ختم کریں گے تو سنی بھی بعد میں نہیں بچیں گے۔ ان کو تو مارنے ، لوٹنے اور قتل کرنے کی عادت ہو گئی ہے۔ قتل و غارت گری ان کی فطرت میں ہے۔ یہ پورے پاکستان کے لئے خطرہ ہیں۔

شیعوں کے خلاف کافی پروپیگنڈا ہورہا ہے اور شیعہ مخالف گروپوں خصوصاً سعودی وہابی علماء نے تو شیعوں کو اسلام کے دائرہ سے ہی خارج کیا ہے۔ اس طرح کے ہتھکنڈوں کا اتحاد بین المسلمین کی کوششوں پر کتنا اثر پڑتا ہے؟
میں سمجھتا ہوں کہ اس کے پیچھے بھی سیاست ہے۔ سلفی عالم ہو، وہابی عالم ہو یا کوئی بھی عالم ہو اگر وہ کسی قوم کا ایجنٹ نہیں ہے تو وہ ہمارے لئے مسئلہ نہیں ہے ۔ جو وہابی اور دیوبندی علماء سعودی عرب کے ایجنٹ ہیں وہ چاہئے سعودی عرب میں ہوں، ہندوستان میں ہوں یا پاکستان میں ہوں وہ ضرور پریشانی کا باعث ہیں۔

سعودی حکومت امریکہ کی کٹھہ پتلی ہے اور وہ امریکہ کے اشاروں پر کام کرتی ہے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ مسلمانوں میں اختلاف رہے اس لئے سعودی عرب سے پیسہ لیکر یہ لوگ فتنہ و فساد برپا کرتے ہیں۔

ایک عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ آپ نے جدید تعلیم ( Modern education) کے فروغ کے لئے کافی سراہنی کام انجام دیا بھی ہے اور دے بھی رہے ہیں۔ آپ کی نظر میں علماء کرام تعلیم کے میدان میں کس قسم کا رول ادا کرسکتے ہیں؟
میرے سامنے رول ماڈل ایرانی علماء ہیں ہندوستانی یا پاکستانی علماء نہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ علماء کا کام صرف نماز پڑھنا، مجلسیں پڑھنا یا فقہی مسائل بیان کرنا نہیں ہے۔ علماء معاشرہمیں اصلاحکے ذمہ دار ہیں۔ وہ معاشرہ کے مسائل کو حل کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ اس کے لئے الحمد اللہ ایرانی علماء نے اتمام حجت کردیا ہے۔ ایران جہاں اس وقت مذہبی اور شرعی حکومت ہے کس قدر سائنس اور ٹکنالوجی کے میدان میں ترقی کی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایران نے گذشتہ پندرہ سالوں میں پوری دنیا بشمول امریکہ و یوروپ سائنس اور ٹکنالوجی کے میدان میں دس گناہ ترقی کی ہے۔ ضرورت یہ ہے کہ مسلمانوں کی تربیت اسی لائن پر ہو۔ بغیر جدید تعلیم کے آپ آج دنیا میں کچھ نہیں کرسکتے۔

عالم اسلام کو آپ کیا پیغام دینا چاہیں گے ؟
عالم اسلام کے لئے میرا صرف اور صرف یہی پیغام ہے کہ صحیح معنوں میں مسلمان ہو جائیں جیسے ایران مسلمان ہوگیا۔ جو مسلمان ہوجائے گا وہ پھر شیعہ سنی تفریق نہیں کرے گا۔

ابھی شعبان کے مہینہ میں ایک وفد ایران گیا تھا جس میں تیرہ سنی عالم اور پانچ شیعہ علماء تھے۔ ہم سب مل کر ایران کے تربت جام شہر جہاں سنی اکثریت میں ہے وہاں بھی گئے۔ وہاں ہم نے سنیوں کے حالات دیکھے۔ ان کو جو آزادی ہے وہ ہم نے خود دیکھی۔ ان کی جو بڑی بڑی مسجدیں آباد ہیں وہ ہم نے خود دیکھیں۔ ان کے مدرسہ آباد ہیں وہ ہم نے دیکھے۔ غرض سمجھداروں کے لئے یہی کافی ہے کہ سنی اقلیت کو ایران میں کتنی آزادی حاصل ہے اور اس کے مقابلہ میں شیعہ اقلیت سعودی عرب میں کن مشکلات کے شکار ہیں۔ یہ دیکھنے والے خود ہی دیکھتے ہیں۔